the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
قومی سطح پر میڈیکل کالجوں میں داخلہ کیلئے آج منعقدہ داخلہ امتحان (نیٹ) کا سوالنامہ لیک کرنے کی سازش کے الزام میں بہار کی پٹنہ پولیس نے دو جونیئر ڈاکٹر اور امتحان کے مرکز کے ایک اگزامنیشن سپرنٹنڈنٹ سمیت پانچ لوگوں کو گرفتار کیا۔ پٹنہ کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ منو مہاراج نے اس معاملے میں گرفتار کئے گئے ملزمین کی موجودگی میں یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کل رات ہی انہیں یہ اطلاع ملی تھی کہ نیٹ کے امتحان میں سوالنامہ لیک کرنے کی ایک بڑی سازش رچی گئی ہے۔ اس کے بعد اس گروہ کی گرفتاری کیلئے ایک خصوصی ٹیم کی تشکیل کی گئی۔

مسٹر مہاراج نے بتایا کہ بینک سے سوالنامہ لے کر گاندھی میدان تھانہ علاقہ میں واقع امتحان کے مرکز کے لئے جا رہی گاڑی کے اور معاون ڈرائیور سے تال میل کرکے اس گروہ کیلئے کام کرنے والے جونیئر ڈاکٹر شیوم منڈل اور



جونیئر ڈاکٹر شیو گاڑی میں سوار ہوگئے۔ اس کے بعد دونوں گاڑی میں رکھے اسٹرانگ باکس کو لوہے کی بلیڈ سے کاٹنے لگے۔ انہوں نے کہاکہ گاندھی میدان تھانہ علاقہ میں واقع امتحان کے مرکز سے پہلے ہی خصوصی ٹیم جب گاڑی کی تلاشی لے رہی تھی تبھی شیوم اور شیو کو چھپ کر بیٹھے ہوئے دیکھا۔

سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ خصوصی ٹیم نے فوراً شیوم اور شیو کے ساتھ ہی گاڑی کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے کہاکہ اس کے بعد امتحان کے مرکز کے اگزامنیشن سپرنٹنڈنٹ اویناش کمار کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ مسٹر مہاراج نے بتایا کہ پوچھ گچھ میں یہ پتہ چلا ہے کہ شیوم اور شیو کی گاڑی میں رکھےاسٹرانگ باکس کو کاٹنے کے بعد اس میں رکھے سوالنامہ کا اپنے موبائل فون سے فوٹو کھینچ کر اسے آج کے امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کو فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.